آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس آج ہوگا

55

اسلام آباد( آن لائن )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس(آج)جمعرات کو ہوگا۔ اجلاس میںپاکستان کے لیے 46 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی جائے گی ۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آرہے ہیں اور معاشی استحکام بحال ہورہا ہے اندرونی اور بیرونی خسارے کم ہورہے ہیں لہٰذا معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، مشکل حالات کے باوجود قرض پروگرم پر بہتر عملدرآمد کیاجارہا ہے ۔