بھارتی مظالم نے 35 لاکھ کشمیریوں کو ہجرت پر مجبور کردیا

63

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں1947ء سے جاری بھارتی مظالم نے 35 لاکھ کشمیریوں کو مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پرکشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آزاد جموںوکشمیر، پاکستان ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اوردیگر ممالک میں رہتی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے گزشتہ 30 سال کے دوران 40 ہزار سے زاید کشمیریوں نے ہجرت کی اور وہ اپنے علاقے سے باہر مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہ مہاجرین آزاد جموںوکشمیر اور پاکستان کے مختلف مہاجر کیمپوں میں رہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 40401 کشمیری مہاجرین آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں قائم کیے گئے مہاجر کیمپوں میں رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مہاجرین میں 27 ہزار 260 مظفر آباد،6ہزار 805باغ، 5ہزار393 کوٹلی، 805میرپوراور138راولاکوٹ میں رہتے ہیں۔