پشاور ہائیکورٹ کی پارکنگ میں دھماکا کرنے والا افغان ملزم گرفتار

107
پشاور:ہائیکورٹ دھماکے میں ملوث ملزم کو پیشی کے لیے لایا جارہاہے

پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ کی پارکنگ میں دھماکا کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا، ملزم افغانی باشندہ ہیجس نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کے کہنے پردھماکا کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور ہائیکورٹ کی پارکنگ میں دھماکا کرنے والے افغانی ملزم کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکر لیا ہے۔ پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ملزم اکرام اللہ 12 دسمبر 2019ء کو افغانستان سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوااور دھماکے سے قبل حاجی کیمپ اڈا پشاور کے قریب ہوٹل میں قیام کیا، ملزم نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کے کہنے پر بھاری رقم کے عوض یہ کام کیا، ملزم سے پاکستانی 29100 روپے اور 100 امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے ہیں۔