پختونخوا بار کونسل نے آئی ایس پی آر ترجمان کے بیان پر آج ہڑتال کا اعلان کردیا

39

پشاور(نمائندہ جسارت)خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدلیہ سے اظہار یکجہتی ،آئی ایس پی آر کے بیان پر آج ہڑتال کا اعلان۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت کا سابق صدرمملکت جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلے آنے کے بعد افواج پاکستان کے سخت ردعمل پر خیبرپختونخوابارکونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔خیبرپختونخوا بار کونسل نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور اس سلسلے میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوںگے۔خیبرپختونخوا بارکونسل نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی مذمت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عدالتی فیصلے پر غیرقانونی اور غیر آئینی بیان دیاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان توہین عدالت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے لگتا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی کوئی عزت نہیں۔
پختونخوا بار