پشاور، کوہاٹ، آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

53

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور، کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہرآ گئے۔ لوگوں کے درمیان شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کا ابھی درست طریقے سے پتا نہیں چل سکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تو وہ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی شدت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔اسکے علاوہ کشمیر اوراسکے گردنواح میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے