پشاور، بنوں کے سرکاری اسکول میں جلسے کا معاملہ، ہیڈ ماسٹر جاوید خان بری الذمہ قرار

49

پشاور (نمائندہ جسارت) بنوں کے سرکاری اسکول میں جلسے کا معاملہ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ہیڈ ماسٹر جاوید خان کو بری الذمہ قرار دے دیا۔ 9 دسمبر کو گورنمنٹ سرو بکا خیل اسکول میں اے این پی نے جلسہ کیا تھا جس پر محکمہ تعلیم نے نوٹس لیا تھا۔ تاہم تحقیقات کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ہیڈ ماسٹر جاوید خان کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے جلسہ کی ساری ذمے داری چوکیدار پر ڈالی دی۔ ڈی ای او نے چوکیدار کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔