کوئٹہ، آٹے کی قیمت میں اضافہ، تین ماہ میں 20 کلو کی تھیلی تیس سو روپے مہنگی

47

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، تین ماہ میں آٹے کی 20 کلو کی تھیلی تیس سو روپے مہنگی ہوگئی۔ تین ماہ میں آٹے کے قیمت میں تین سو روپے اضافے کے بعد 20 کلو کا تھیلا 11 سو روپے تک جاپہنچا۔ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہے۔ فلور مل مالکان کہتے ہیں گندم بحران کی وجہ حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری میں تاخیر ہے۔ جلد گندم کی خریداری نہ کئی گئی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔