پشاور (نمائندہ جسارت) ضلع خیبر لنڈی کوتل میں ضلعی انتظامیہ نے افغانستان آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بازار کے قریب گودام پر چھاپا مارا، جس میں اسٹور کیے گئے 250 آٹے کے تھیلے برآمد کرلیے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹے کے تھیلے مختلف طریقوں سے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ انتظامیہ ذرائع کے مطابق کارروائی میں کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بارڈر پر آٹا افغانستان لے جانے پر سخت پابندی ہے، ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔