اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب ملک ہونے کے باوجود پاکستان 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین جبکہ 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعتیف ہے۔
پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود 40سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعریف ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 19, 2019
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے جنیوا میں کیے گئے خطاب سے مہاجرین کی مشکلات کا دنیا کو ادراک ہوا،مہاجر بننے پر مجبور ہونیوالے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا، وزیراعظم نے بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارتی قبضے سے متعلق دنیا کو آگاہ کیا، بھارت کو غیر انسانی اقدامات سے روک کر بحران سے بچایا جاسکتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو غیر قانونی غیر انسانی اقدامات سے باز رکھ کر مہاجرین کے ایک بڑے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔
2/2— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 19, 2019