نیلم ویلی: بھارتی گولہ باری سے 10سالہ بچہ شہید، 2 زخمی

120

مظفرآباد(صباح نیوز) نیلم ویلی میں جورا سیکٹر پر شہری آبادی پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری سے 10 سالہ بچہ شہید اور 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں لیسواہ کا رہائشی 10 سالہ شہر یار شہید جبکہ نذیر اور کومل نذیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کے خلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اٹھمقام سمیت وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بھارتی افواج کی جانب سے شدید فائرنگ و گولہ باری جاری ہے۔ بھارتی فائرنگ سے علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا ہے۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔