بھارت ایل او سی پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج

47

راولپنڈی (صباح نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلیے ایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔