پاک افغان سرحد پر دیسی ساختہ بم کے حملے میں فوجی جوان شہید

64

پشاور( نمائندہ جسارت )پاک افغان سرحد پر دیسی ساختہ بم حملے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوجی جوان لنڈی کوتل میں کنڈاؤسرکے قریب سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے جب حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ای ڈی حملے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 جوان زخمی بھی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے جوان کانام لانس نائیک تقدیر علی اورکزئی ہے۔