ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا، اکرم درانی

43

بنوں ( ان لائن) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے کہا ہے کہ مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، قوم کے بچوں کو نوکریاں دینے کے کیسز ہے جن کا سامنا کررہا ہوں، عمران خان نے چیئرمین نیب کو بلاکر ہمیں ٹارگٹ کرنے کا کہا ہے، سازش کے تحت سیاسی اور مذہبی قیادت کو نیب اور دیگر اداروں ے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اکرم درانی نے کہا کہ تمام اثاثے نیب کے پاس جمع کرایا دیے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے تک کا تمام حساب نیب کو دیدیا ہے۔ میرے کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے اور دبائو میں آنے والے نہیں،ہماری سیاست کھلی کتاب ہے موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔ اکرم درانی نے کہا کہ عدالتیں جب مضبوط ہو تو مظلوم کو انصاف دہلیز پر ملتا ہے ۔ جب عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہے تو اداروں خود بخود بہتر انداز سے کام کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کا احترام کیا ہے اور کرتے رہے گے ۔ سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے سمیت کوئی بھی آئین وقانون سے بالاتر نہیں امیر وغریب کے لیے یکساں قانون ہے اگر اس میں فرق آجائے تو غریب کی زندگی اجیران بن جائیگی ہر ادارے اور ہر شہری کو عدالت کا احترام کرنا ہوگا۔