بھارت کی پرویز مشرف کو شہریت دینے کی پیشکش

263

نئی دہلی: بھارتی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سبرامانیان سوامی نے پاکستان کے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو  بھارتی شہریت دینےکی پیشکش کردی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متنازعہ شہریت ترمیمی بل(سی اے اے) کے خلاف بھارت میں جاری مظاہروں کے دوران سبرا مانیان سوامی نے کہا ہے کہ ہم سی اے اے کے تحت پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دے سکتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق بھارت کی ریاست دریا گنج سے ہے اورانھیں اپنے ملک میں ظلم و ستم کا سامنا  بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے بی جے پی کی طرف سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان عدلیہ کی طرف سے حالیہ دنوں میں پرویز مشرف کو سنگین غداری کے جرم میں موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔