بلاول بھٹو کو نیب نے طلب کرلیا

281

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو جے وی اوپل کیس میں  24 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

خبر کے مطابق  نیب حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹ سے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی جے وی اوپل میں منتقلی کیس کی  تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، زرداری گروپ آف کمپنیز میں  25 فیصد حصص کے مالک ہیں جس پر نیب نے انہیں طلب کیا ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نیب کو پاک لین کمپنی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جس میں انہوں نے نیب کے الزامات سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔