منافع خوروں نے اشیا ضروریہ کو عام آدمی کی پہنچ سے دورکردیاہے

81

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی ) جماعت اسلامی حلقہ پی پی117کے امیر چودھری عبدالغفور،جنرل سیکرٹری مختارعلی اوردیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ ناجائزمنافع خوروں نے سبزیاں ، پھل اوراشیا ضروریہ کو عام آدمی کی پہنچ سے دورکردیاہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورعملہ دفاترمیں بیٹھ کر فائلوںکوپیٹ بھرتے رہے ہیں جبکہ منافع خورعوام کی جیبوںسے پیسہ نکالتے رہتے ہیں ۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹس پر عملدرآمد کے بجائے سبزی،پھل دالیںوکھانے پینے کی دیگراشیاء فرورخت کرنے والے ہر دوکاندار،ریڑھی بان اورٹھیلے والے نے اپنے نرخ مقررکررکھے ہوتے ہیںاورغریب عوام کودونوںسے سے لوٹتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جونرخنامہ مقررکیاجاتاہے اس پرکتناعمل ہورہاہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہلکاروں نے کبھی چیک کرنابھی گوارانہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اہلکاروںاورگراں فروشوں کے گھٹہ جوڑکاخمیازہ غریب اورمتوسط طبقہ کو بھگتنا پڑرہاہے۔انہوں نے ڈی سی فیصل آبادسے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو دونوں ہاتھوںسے لوٹنے والے گراں فروشوںاورپرائس کنٹرول کمیٹی کے نااہل عملہ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔