معیاری تعلیم کے بغیر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا، بلال حسن ہاشمی

78

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن بلال حسن ہاشمی، جنرل سیکرٹری برادر حسیب خالد نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے بغیر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا۔ تعلیم کو عام کرکے غربت، مہنگائی اور معاشی بحرانوں سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بلال حسن ہاشمی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کو مفت اور عام کرنے کے بجائے غریب بچوں کو تعلیم تک رسائی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔ تعلیمی بجٹ میں کمی حکمرانوں کی تعلیم کے حوالے سے سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔ تعلیم مہنگی ہونے سے غریب طلبہ کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں، جس کے سدباب کے لیے حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کے لیے ترقی کی ضامن ہے۔ تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔