پنجاب پولیس عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں

84

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدانور،نائب امیر میاںاعجازحسین اور دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اورحکمران عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اور فیصل آباد شہر اور گردنواح میں ڈاکوراج قائم ہے حکومت اور پولیس دوربین سے بھی نظرنہیں آرہی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس سمیت دیگرتمام فورسز ایم این اے اورایم پی ایز کے تحفظ میں مگن ہے اور عوام کو ڈاکوئوںکے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے۔فیصل آباد بھر میں امن ومان کی صورتحال ابتر سے ابترہوتی جارہی ہے جس کی تمام ترذمے داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس اور حکمرانوں کی نام نہادگڈگورننس کی نااہلی وناکامی کھل کرعوام کے سامنے آگئی ہے۔ فیصل آباد شہر اور گردنواح میں دن دہاڑے ڈاکے، راہزنی اورقتل وغارت گری کی وارداتیں حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے ۔نام نہادوزیراعلیٰ عثمان بزدار اعلیٰ عوام کی جان ومال کی حفاظت نہیں کر سکتا تو پھر عوام کااللہ ہی حافظ ہے۔