کاروباری مرکز پر حملہ قابل مذمت اقدام ہے، شمس الرحمن

65

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے رکن شوریٰ وعاملہ، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کہوٹہ کے رہنما وسابق میونسپل کارپوریشن ملک عبدالروئوف کے کاروباری مرکز پاکیزہ سوئیٹس پر عبدالوہاب ولد محمد عارف نامی شخص نے ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے شدید گالی گلوچ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ فائرنگ سے دکان میں شدید نقصان ہوا۔ بعد ازاں وہ ان کے گھر کے باہر بھی فائرنگ کرتا رہا، جس سے پورے علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے لیکن اب تک پولیس نے اصل ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نے کہوٹہ اور ڈسٹرکٹ پولیس سے مطالبہ کیا کہ نامزد ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے اور ایسے کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔