حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اندرونی و بیرونی خطرات، ملک کے موجودہ سیاسی و انتظامی حالات اور پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور غور کرنے کے لیے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے مرکزی سیکرٹریٹ باغ رفیع سوسائٹی ملیر ہالٹ کراچی میں زیر صدارت مرکزی چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی ہوگا۔ اجلاس میں بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے پروگرام کو آخری شکل بھی دی جائے گی۔