پشاور: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت حماقتوں کا مجموعہ ہے۔
پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حماقتوں کی وجہ سے آرمی چیف بھی مذاق بن گئے۔ موجودہ حکومت اور اسمبلی کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی اختیار نہیں۔
مولانا کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کو آرمی چیف کی توسیع کا حق نہیں دے سکتے کیوں کہ یہ اسمبلی متنازعہ ہے اور موجودہ حکومت حماقتوں کا مجموعہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف موجودہ وقت میں سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں اور ان کے خلاف فیصلے پر بیانات جاری نہیں کرنے چاہئے جس سے اداروں میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہو۔ ان کا مزید کہانا تھا کہ پانامہ اور کرپشن کیسز ہوں یا نیب کی تحریک اس کے پیچھے اصل ایجنڈا ملک میں عدم استحکام ہے اور عمران خان اس ہی مقصد کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔