بھارت میں بڑھتے ہوئے مظاہروں  سے  پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے،عمران خان

180

اسلام آباد: وزیر اعظم  عمران خان  کا کہنا ہے کہ بھارت میں  ہندووتوا  اور فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے جبکہ بھارتی آرمی چیف کےبیانات جعلی آپریشن سےمتعلق خدشات میں اضافہ کررہےہیں۔

وزیر اعظم  عمران خان  نے  سماجی ربطہ ویب سائٹ ٹیوٹر  پر  اپنا  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مودی حکومت  نے ہندوستان کو پچھلے 5 سالوں  میں فاشسٹ نظریہ کی طرف راغب کیا ہے  جبکہ ہندوستان  ہندووتوا بالاستی کے ساتھ  ہندوراشٹراکی جانب   بڑھ رہاہے۔

انہوں نے شہریت کےمتنازع قانونی بل  حوالے سے کہا کہ وہ تمام  ہندوستانی جو سوشلزم پر یقین رکھتے ہے وہ  ہندوستان میں موجود انتہا پسند ہندوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ یہ احتجاج ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے مظاہرے   پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔

بھارت میں ہندووتوا  اور فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے جبکہ بھارتی آرمی چیف کےبیانات جعلی آپریشن سےمتعلق خدشات میں اضافہ کررہےہیں۔اگر بھارت کی جانب سے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لئے کوئی کارروائی کی گئی تو پاکستان اسکا بھرپور جواب دے گا۔پاکستان عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق آگاہ کررہا ہیں۔

انہوں نےمزید کہا  کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواٹھانےکےبعدخونی فسادات کاخدشہ ہے۔