قانون کی حکمرانی کے لیےسیاسی رہنماؤں کورہا کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب

127

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکمران پچھلے ڈیڑھ سال سے ملک میں قابض ہے اور ملک کابیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹیوٹر پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ نالائق  حکومت کی نااہلیوں کوبےنقاب کرنےوالےرہنماؤں کو جیلوں میں قید کرکے رکھا  ہوا ہے جبکہ الزامات لگانے والے ایک ثبوت بھی پیش نہ کرسکے۔

 انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکمران پچھلے ڈھر سال سے ملک میں قابض ہے اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلےہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شاہدخاقان،حمزہ شہبازاورمفتاح اسماعیل کو ثبوت اورشواہدکےبغیر قید کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جبکہ سیاسی انتقام پرجھوٹےمقدمات قائم کرکے عمران خان کوخوش کیاجارہاہے۔عوامی  رہنماؤں کو جھوٹےمقدمات میں حراساں کرنےپرہم قوم کوسچ بتانےسےبازنہیں آئیں گے۔

جس ذہنی اذیت سےیہ رہنماگزررہےہیں اسکاازالہ کون کرےگا جبکہ قانون کی حکمرانی کوقائم کرنےکیلئےسیاسی رہنماؤں کورہاکیاجائے۔