پشاور (اے پی پی) امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ٹانک پولیس نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزضلع ٹانک کے علاقہ جنڈولہ کری وام میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ترکستان بیٹنی بھتیجے عزیزالرحمن سمیت جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدادکے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔