بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

44

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، کوئٹہ منفی 3، زیارت منفی2 ، ژوب 4 اور سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کی ہے۔