کوئٹہ، مقدمہ قتل میں نا مز د ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر عمر قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ

41

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سبی کے جج جنا ب ناصر خان یوسفزئی نے پو لیس اہلکا ر اے ایس آئی ارشاد بنگلزئی کے مقدمہ قتل میں نا مز د ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر عمر قید اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطا بق ملزم وحید نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 17 جون 2012ء کو پولیس ناکہ کے قریب فائرنگ کر کے ارشاد بنگلزئی کو اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔ گزشتہ روز عدالت کے جج نے پو لیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔