حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دادو کے علاقے پیا رو اسٹیشن کے رہا ئشیوں نے پو لیس اور با اثر افراد کی جا نب سے نمک کی جھیل سے نمک نکالنے سے روکنے کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی علا متی بھو ک ہڑ تا ل جاری رکھی ،اس موقع پر بخشل ملاح ،زاہد ملاح ،سدھیر ملاح اور دیگر نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ ہما رے گو ٹھ کے قریب ایک نمک کی جھیل ہے جس کی ملکیت کے کا غذات ہما رے پا س موجود ہیں لیکن علا قہ کی با اثر ابڑ و بر ادری کے افراد نے حکومت کی ملی بھگت سے نمک کی جھیل کی جعلی لیز کے کاغذات بنو اکر ہمیں بے دخل کر دیا ہے جبکہ ہما ری آمد نی کا ذریعہ مذکورہ نمک کی جھیل ہے،انہو ںنے الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ با اثر افراد نمک کی جھیل سے دستبردار ہو نے کیلئے پو لیس کے ذ ریعے ہما رے گھروں پر چڑ ھا ئی کرکے ہر اساں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم اور ہما رے بچے خوف و ہر اس کا شکار ہیں ،انہو ںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ہما رے معاملے کانو ٹس لیکر پو لیس اور ابڑو بر ادری کے بااثر افراد کے خلاف قانونی کا روائی کرکے ہمیں تحفظ وانصاف فراہم کیا جا ئے۔