پنکچر والے کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے‘ سندھ شہری حقوق کونسل

34

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ شہری حقوق کونسل کے لیگل ایڈوائزر احمد علی ناغڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ مارکیٹ پولیس کی جانب سے کریم گھانگھرا کے ایماء پر غریب پنکچر والے کا سامان اٹھا کرلے جانا اور دہشت پھیلانا قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ پولیس اس عمل سے انکاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنکچر والے نے کریم گھانگھرا کے خلاف ڈی آئی جی سے شکایت کی تھی کہ اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات میں ملوث جائے گاایس ایس پی نوٹس لیں اور غریب آدمی کو اس بااثر شخص کی غنڈہ گردی سے بچائیں۔