بلوچستان کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، شاہ زین بگٹی

48

کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے ہرفورم پر آوازاٹھائیں گے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کے وسائل کو حقیقی معنوں میں وہاں کے عوام کے حوالے نہیں کیا گیا، ماضی میں ڈیرہ بگٹی میں اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئی۔ ان خیالات کا ااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نوابزادہ شاہ زین
بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیاگیا اور وفاق کی جانب سے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن صحیح معنوں میں عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کیا گیا اور نہ ہی وفاق نے بلوچستان کے وسائل دیے ہیں ماضی میں بلوچستان میں اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئی ڈیرہ بگٹی میں بنائی گئی سڑکیں 6 ماہ میں خراب ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی کاموں کاآغاز کر دیا ، جلد ہی ثمرات نظر آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے جو اعلانات کیے تھے اس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ قومی اسمبلی میں بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے مسائل پر بولتا رہوں گا۔ ہمارے اکابرین نے جیلیں کاٹی ہیں اور ہر مشکل دور میں ملک کا ساتھ دیا ہے ۔ بلوچستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جدید دور میں بھی مریض دوسروں صوبوں کے لیے علاج کے لیے لے جاتے ہیں۔
شاہ زین بگٹی