کشمیر کی قیادت اور عوام کو محصور کر دیا گیا ہے،عتیق الرحمن

51

پشاور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن کے قیادت میں ہزاروں کارکنان جماعت اسلامی کشمیر مارچ میںشرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے ۔اسلام آباد روانگی سے پہلے پشاور میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، جنرل سیکرٹری کفایت احمد، نائب امرا جاوید خان مومند ،حمداللہ جان ، ضلعی صدر جے آئی یوتھ نورغلام آفریدی اور دیگر قائدین نے کی ۔ شرکا نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی قیادت اور عوام کو محصور کر دیا گیا ہے ان کی جان ومال عزت آبرو انڈین فوج کے رحم کر م پر ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر دیا گیا ہے اور سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے حو الے سے واضح اور ٹھوس قومی پالیسی تر تیب دی جائے ،پاکستان میں مخصوص قسم کے حالات پید اکر کے قومی نو عیت کے اُمور کو نظر انداز کر دیا جا تا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکو مت کو جس طر ح سے کشمیر یوں کے حق میں آواز اُٹھا نی چا ہیے تھی وہ نظر نہیں آئی بلکہ حکو مت نے پیمرا کو بھی غیر رسمی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر نہ کر ے۔ انہوںنے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج ہزاروں افراد پشاور سے اسلام آباد کشمیر مارچ میں شرکت کر ر ہے ہیں اور وہ جو بھی لائحہ عمل دیں گے جماعت اسلامی کے کارکنان اس پر عمل پیر ا ہوکر ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔