بارشوں میں قیمتی جانوں کا ضیاع ،خستہ حال  عمارات کو خالی کرنے، گرانے کے احکامات

57

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ ایریا کی خستہ حال اولڈ گرانٹ /کینٹ کوڈ لیز رہائشی و کمرشل جائیداد کو فوری طور پر از خود خالی کرنے یا گرانے کے احکامات دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے دوران خستہ حال عمارات سے ہونے والے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ داری کینٹ بورڈ راولپنڈی پر نہ ہو گی ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اس ضمن میں اولڈ گرانٹ /کینٹ کوڈ لیزجائیداد کو باقاعدہ رہائشی و کمرشل لیز شیڈول IX-Cمیں تبدیل کروانے کے لیے کینٹ بورڈ دفتر سے رابطہ کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ مذکورہ جائیداد کو تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ رہائشی و کمرشل لیز شیڈول کے حصول کے لیے مجاز حکام سے منظوری کے لیے بھجوایا جا سکے ۔