ادویہ ساز کمپنیوں کی لوٹ مار کافوری نوٹس لیا جائے ،بیگا

71

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم اور دیگر نے کہا ہے کہ ادویہ سازکمپنیوں کی لوٹ مار کا نوٹس لیکر چارسوفیصدقیمتیں بڑھانے والی ادویہ سازکمپنی پر پابندی عائد کی جائے حکومت فی الفور ادویات کی قیمتوں میں چار سوفیصد اضافہ واپس لیکر غریب عوام کوریلیف دیں ادویات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ سے غریب عوام کے علاج کادروازہ بند ہوا سول ،الائیڈ،جنرل اسپتالزمیں ہر قسم کی ادویات وہر قسم کے ٹیسٹ مفت کیے جائیں۔ادویات کمپنیوں کاقائمہ کمیٹی کو قیمتوں میں بریفنگ سے انکار اور قیمتیں کم کرنے کے بجائے ہائی کورٹ جانا،وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجو دقیمتوں میں کمی نہ کرنا لمحہ فکر ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ آ ٹا،چینی،دالوں اور گھی پر ریلیف دیں ۔موجودہ حکومت میں مہنگائی بہت بڑھ گئی یوٹیلیٹی بلز،اسکولز کی فیسز وصحت میں ٹیسٹ وادویات مہنگے ہونے کی وجہ سے غریبوں کا جینا حرام ہوگیا ہے ہرگھر کے غریب پریشان ہیں نجی وسرکاری سطح پر تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو ابیروزگاری عام ہے اس وجہ سے غریب عوام دو وقت کے کھانے کیلیے پریشان ہیں۔جب تک مہنگائی میں کمی نہیں آئی گی اس وقت تک عوام کی پریشانی میں کمی ممکن نہیں ۔حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کرنے کیساتھ لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے وزرا ومشروں کی فوج سے اخراجات میں بدترین اضافہ ہوا ہے موجودہ حکومت بھی تمام پالیسیوں واقدامات کے حوالے سے سابقہ ناکام کرپٹ حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔ جب تک حقیقی تبدیلی نہیں آئیگی بے عمل اعلانات وخالی خولی نعروں اور بیانات سے تبدیلی ممکن نہیں۔