پی ٹی آئی نے کبھی اپنے منشور پر سمجھوتا نہیںکیا‘وزیراعلیٰ پختونخوا

51

پشاور (اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی اپنے منشور پر سمجھوتا نہیںکیا‘ خیبرپختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے‘ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بہت تھوڑے عرصے میں گزشتہ 70 سال سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوج معیشت کو استحکام دینے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اُٹھائے ہیں‘ صوبائی حکومت اس سلسلے میں متعدد اصلاحاتی اقدامات کرچکی ہے جبکہ صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے مزید اقدامات کررہی ہے ‘ باشعور عوام کے تعاون سے نہ صرف یہ صوبہ بلکہ پورا ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر جلد گامزن ہو گا اور عوام جلد ریلیف محسوس کر یں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن بنا رہی ہے ‘ ہم نے پہلے کبھی اپنے منشور اور وژن پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا