طالبان اور امریکی فوج میں تصادم، ایک امریکی فوجی قتل درجنوں زخمی

112

کابل: طالبان کے حملے میں ایک امریکی فوجی قتل اور کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جس میں طالبان نے امریکی فوج پر  حملہ کر کے ایک اہلکار کو قتل جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حادثہ امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو متاثر کر سکتا ہے۔ ستمبر میں طالبان کی طرف سے ایک اور امریکی فوجی کے قتل پر امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا لیکن اس ماہ کے اوائل میں دوبارہ مذاکرات کو جاری کردیا گیا تھا تاہم مذاکرات اس وقت دوبارہ التواء کا شکار ہوئے جب طالبان نے بگرام میں امریکی ائیربیس پر حملہ کیا۔

واضح رہے امریکہ کی تاریخ میں لڑی جانے والی جنگوں میں یہ جنگ سب سے طویل ہے جس میں سن 2001 میں افغانستان میں امریکی افواج کی مداخلت سے لے کر اب تک 2400 امریکی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔