لندن پہنچتے ہی سب صحت مند ہوجاتے ہیں،  بابر اعوان

83

اسلام آباد: معروف وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالا دستی ہے۔

 بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ جتنے بھی بیمار ہوتے ہیں وہ لندن میں جاکر صحت یاب ہوجاتے ہیں اور سیاسی قیادت کی جانب  سےجھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا میاں نواز شریف کے ڈاکٹرز اور لیبارٹریز ٹیسٹ قابل اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر ہم نے کوئی سیاست نہیں کی ۔ سزا یافتہ اشخاص کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو باہر جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالا دستی ہے۔

بابر اعوان نے پرویز مشرف کیس  میں حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ حکومت آئینی اور قانونی طریقہ کار اپنائے گی اور اگر مناسب سمجھے گی تو پرویز مشرف کیس پر عدالت بھی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی غیر حاضری میں اپیل دائر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 17 دسمبر کو   پرویز مشرف کو سنگین غداری کے جرم میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔