جمہوریت کے فروغ کے لیے پاک ۔امریکا شراکت داری

154

اسلام آباد : امریکہ بہتر  نظم و نسق اور جمہوریت کے فروغ کے لیے پاکستان کا  طویل المیعاد اور پرعزم شراکت دار ہے۔ امریکہ کی اعانت سے قائم سٹیزنز وائس پراجیکٹ ، جو شفاف، جوابدہ اور    ذمہ دار نظم و نسق کو فروغ دینے کیلئے شہریوں کوسرکاری اور منتخب اداروں سے تعلقات  بڑھانے میں مدد دیتا ہے، کی کامیابی  کا جشن منانے کے لیے آج سول سوسائٹی  کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ۲۰۰ سے زیادہ  نمائندے اایک تقریب میں شریک ہوئے  ۔

یہ منصوبہ شہریوں کی قیادت  میں مختلف سرگرمیوں  کے ذریعےجمہوریت اور بہتر نظم و نسق کی مضبوطی  کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور پاکستان کے عزم کو اجاگر  کرتا ہے۔ پاکستان میں طویل عرصہ سے جاری سول سوسائٹی کی سرگرمیوں  کے حوالے سے سٹیزنز وائس پراجیکٹ اب تک پاکستان میں سول سوسائٹی کی ۲۲۷ تنظیموں کو ۳۶۴ گرانٹس دے چکا ہے  جس سے ملک بھر میں سول سوسائٹی کی تنظیموں  کی ادارہ جاتی مضبوطی اور ترقی میں مدد  ملی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقتصادی امور کے وفاقی وزیر جناب حماد اظہر نے  شہریوں اور ریاستی اداروں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کیلئے  یو ایس ایڈ کی کاوشوں  کو سراہا۔اس اعانت کیلئے  امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے  شہریوں کو ایک جوابدہ نظم و نسق کے عمل کا حصہ بننے کے قابل بنایا۔

یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹر جولی کوئنین نے کہا کہ تنظیموں کی آوازمکالمے کوتقویت دے کر   اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دیتی  ہے کہ  پالیسی سازی اور ترقیاتی پروگراموں میں مقامی آبادیوں  کی ضروریات  کو مد نظر رکھا جائے۔ اس باہمی ربط سے معاشروں میں امن پسندی فروغ حاصل ہوتا ہے،   کامیاب معیشتیں قائم ہوتی  ہیں اور لوگوں کی روز مرہ زندگی میں بہتری آتی  ہے۔

 سٹیزنز وائس پراجیکٹ نے۲۰۱۱ء سے اب تک   مسلسل   سرمایہ کاری  کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام   اور شفاف، ذمہ دار  اور جوابدہ  حکمرانی  کے قیام کیلئے     عوام کے  ریاستی اور منتخب اداروں کے ساتھ  روابط   استوار کرنے کیلئے  کام کیا ہے۔ اس منصوبےکا ایک نمایاں پہلو الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے  خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور ووٹرز رجسٹریشن کیلئے شروع کی جانے والی  مہم  تھی تاکہ انتخابی فہرستوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان صنفی بنیادوں پر پائے جانے والے  فرق کو کم کیا جا سکے۔ اس مہم کے ذریعہ اکتوبر ۲۰۱۷ء سے مئی ۲۰۱۸ء کے درمیان خواتین ووٹرز کے اندراج میں ۴۳ لاکھ کا اضافہ  ہوا۔