درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 50 افراد زخمی

103

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے ہائی وے پر 60 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورجینیا ریاست کے ایک طویل ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور 50 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ موسم کی خرابی اور ہوئی وے پر دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔