کراچی: سندھ اور بلوچستان میں گیس کے نئے دخائز دریافت ہوئے ہیں۔ لاکھوں کیوبک فٹ گیس کے ذخیرے بلوچستان کے ضلع قلات اور سندھ کے ضلع خیر پور میں ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔گیس کے ذخائر بلوچستان کے ضلع قلات اور سندھ کے ضلع خیرپورسے ملے ہیں،جہاں لاکھوں کیوبک فٹ گیس کے ذخیروں کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق قلات کے علاقے میں یہ پہلی دریافت ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ضلع قلات سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے جبکہ خیرپورسے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔