گیس پر پہلا حق سندھ کی عوام  کا ہے

104

سندھ کو مہنگی گیس  خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب بھر میں سستی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں گیس کی پیدا وار 2400 ایم ایم سی   ایف ڈی  یومیہ ہے    جبکہ سی این جی اسٹیشن پر صرف  62ایم ایم سی ایف ڈی استعمال ہوتی ہے اسکے  باوجود سندھ کو  گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔آرٹیکل  158کےتحت گیس پرپہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔

سندھ کو مہنگی گیس  خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب بھر میں سستی گیس فراہم کی جارہی ہے۔گزشتہ ہفتے صرف  27گھنٹےگیس فراہم کی گئی ہے۔

انہو نے کہا کہ سندھ حکومت تمام تر معمالت پر انکھے بند کی ہوئی ہے اگر حکومت گیس فراہم نہیں کرسکتی تو ہمیں زمین اورمشینوں کی رقم ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی نہ ملنے پرلائحہ عمل کا اعلان مشاورت سےکریں گے۔