پاک جاپان میں ہنرمند افرادی قوت کے حصول کے معاہدے پر دستخط

34

اسلام آباد ( آن لائن ) جاپان اور پاکستان کے مابین پہلی بار ہنرمند افرادی قوت کے حصول کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز عامر حسن اور جاپان کے سفیر ماستوڈا کنیوری نے یادداشت پر دستخط کیے۔ تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور چابان کے صدارتی مشیر اوورسیز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان کو
مین پاور اور لیبر کی کمی کا سامنا ہے، اس مفاہمت کی یادداشت سے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے نئے دورازے کھلیں گے، عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا، جاپان میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کے بے شمار مواقع ہیں، جاپان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے دلچسپی رکھتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان کی آبادی کم ہو رہی ہے، جاپان کو مین پاور کی ضرورت ہے، پاکستان کی65 فیصد آبادی35 سال سے کم ہے،14 شعبوں میں پاکستان کی لیبر استعمال ہو گی، یہ پاکستانیوں کے لیے بہت اچھا موقع ہے۔ اگلے3 سال میں جاپان کو3 لاکھ ہنر مند افرادکی ضرورت پڑے گی، جاپان کو ٹورازم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھی آمادہ کریں گے،80 سے زائد کمپنیز پاکستان میں کام کر رہی ہیں، پاکستانی ہنر مند لیبر جاپان کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اسکلڈ ویزا کیٹیگری متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے لیے بنیادی شرط جاپانی زبان کا علم لازمی ہوگا،جاپانی زبان کے3 سے 6 ماہ دورانیے کے کورس کرائے جائیں گے ،جس کے لیے جاپان پاکستان میں لینگویج یونیورسٹی کے ساتھ ایک نیٹ ورک تیار کرے گا۔