خیبرپختونخوا‘ بھارتی قانون ومسلمانوں پر ظلم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

57

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوااسمبلی نے شہریت سے متعلق متنازع بھارتی قانون اورکشمیروبھارت کے مسلمانوں پر جاری ظلم کے خلاف مذمتی قراردادمتفقہ طو رپر منظورکرلی۔ صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیاکہ بی جے پی کی قیادت اوربھارتی وزیرداخلہ کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عاید کرے۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پی پی نے قراردادپیش کی جس میں بھارت کے شہریتی قانون کی شدیدمذمت کی گئی۔ قراردادکے متن میں کہاگیاکہ خودبھارت کی اسمبلیوں میں انتہاپسندمودی کی حکومت کی مذمت کررہے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت واضح پیغام دے کہ بھارت کشمیر اوربھارتی مسلمانوں پرظلم بندکرے۔ جماعت اسلامی کے عنایت اللہ نے کہاکہ اسوقت بھارت میں علیحدہ کی تحریکیں اٹھ رہی ہیں، پاکستان اس مسئلے کوعالمی سطح پر اجاگرکرے، حکومت اور وزارت خارجہ کو بولناچاہیے تھااس طریقے سے موقف نہیں اپنایاگیا۔ اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پرایوان،ترکی اور ملیشیا نے ہمیشہ ہماراساتھ دیاہے جب ان لوگوں نے کانفرنس بلوائی توکوالالمپور کانفرنس میںوزیراعظم کی عدم شرکت سے پاکستان کی دنیابھرمیں بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 2اعلیٰ ادارے آپس میں لڑرہے ہیں اگرحکومت خوداداروںکی تضحیک کی وجہ بنے گی تو دنیا ہم پر جگ ہنسائی کریں گے۔ملکی ادارے کمزورہوں گے توباہرکے چیلنجزکاہم مقابلہ نہیں کرسکیں گے ۔
پختونخوااسمبلی