گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام تنگ آچکے ہیں

67

پشاور(وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ پشاور اور خصوصاً دیہی علاقوں میں بجلی تو پہلے سے ناپید ہے اور 24گھنٹوں میں 20گھنٹے بجلی نہیں ہوتی اُوپر سے گیس کی لوڈشیڈنگ ایک اور ظلم ہیں عوام کہاں ہجرت کرے ۔ آئے دن گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام تنگ آچکے ہے عوام پہلے سے مہنگائی کے چکی میں پیس ہورہے ہیں اور دوسری طرف بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورسک روڈ اور دیگر علاقوں کے مشران کے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقہ مشران اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ مشران اور عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ نئے پاکستان کے بنانے والے حکمران فوری طورپر استعفا دے دیں ۔ ان ڈیڑھ سال میں موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکیں جوحکومت عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات نہ دے سکتے ہیں وہ عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے ۔ موجودہ حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسی مکمل طورپر ناکام ہے اور ہر مسئلے پر یوٹرن حکومت کہلائے جاتی ہیں۔ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے جس کی تمام تر ذمے داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوگی۔