احتجاج میں شرکت کرنے پر جرمن طالب علم بھارت سے بے دخل

137

 بھارتی شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر جرمن طالب علم کو بھارت سے نکال دیا۔

 بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالب علم جیکوب لنڈینتھل کا تعلق جرمن سے ہے جو پڑھائی کے لئے بھارت آیا تھا۔ جیکوب نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ متنازعہ شہریت بل کے خلاف طلباء کے احتجاج میں حصہ لینے کے بعد انہیں ہندوستان چھوڑنے کی ہدایات دی گئیں۔

طالب علم کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے حکام سے تحریری ہدایات طلب کیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے تحریری خط مل جائے گا لیکن مجھے کوئی اطلاع نہیں ملی۔ میں جلد ہی واپس آئی آئی ٹی کیمپس پہنچا ، اپنا ٹکٹ بک کیا ، سب کچھ پیک کیا۔ اور ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوگیا۔

 آئی آئی ٹی مدراس میں طلبہ تنظیم نے ٹویٹ میں جیکوب لنڈینتھل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک میں حقوق کے تحفظ اور اس کے حصول کے لئے  جدوجہد کا حصہ بننے پر جیکوب لنڈینتھل سے اظہار یکجہتی اور شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران جرمن شہری نے ایک پلے کارڈ اٹھایا تھا جس میں نازی جرمنی اور بھارتی طرز عمل کو مساوی قرار دیا گیا تھا۔