نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست

122
نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک نواز شریف ہیں،تفتیشی افسر
نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک نواز شریف ہیں،تفتیشی افسر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست میں ان کی وطن واپسی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے جبکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہوئی ہے اس لئے وہ بیرون ملک سے واپس نہیں آسکتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم  نواز شریف کے لندن میں ٹیسٹ جاری ہیں، رپورٹس کی بنیاد پرصورت حال واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرچار ہفتوں کے لیے ضمانت دی تھی جس کی بنیاد پر انہیں لندن جانے کی اجازت دی گئی تھی۔