عوام کے نزدیک یہ سوچ ہونی چاہیں کے ہم انکی خدمت کے لیے آئیں ہے،عمران خان

98

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کیا ،ماضی کی حکومتیں عوام کے لیے نہیں بلکہ  اپنی خدمت کرنے آئیں تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانےکی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے  ہر جگہ میرٹ سسٹم قائم کیا  جبکہ ماضی  میں  بادشاہت  کےکلچر کو اپنایا گیا ۔ جمہوریت کے اندر میرٹ ہے اور بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتا،ہمیں پاکستان میں میرٹ سسٹم لے کر آنا ہے  جس سے قابل لوگوں کو اوپر  آنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا جتنی اچھی جمہوریت ہوگی اتنی اچھی حکومت ہوگی ،وزیر اعظم نے چین  کےمیرٹ سسٹم کی بھی تعاریف کی ۔

انہوں نے کہا بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کیا ،ماضی کی حکومتیں عوام کے لیے نہیں بلکہ  اپنی خدمت کرنے آئیں تھیں۔ پہلے ہر شعبے میں چوری ہوتی تھی جس کی وجہ ہمیں  مختلف شعبوں میں خسارا  ملا   ۔ان  خساروں کی وجہ سے پہلا سال بہت مشکل تھا۔

انہوں نے پاکستان پوسٹ  کے حوالے سے کہا کہ  پاکستان پوسٹ پہلے بہت خسارے میں تھا ہم  نے اس خسارے پر قابو پایا جس کی وجہ سے اس  خسارے  میں کمی آئی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کے نزدیک یہ سوچ ہونی چاہیں کے ہم انکی خدمت کے لیے آئے ہیں ۔عوام کو اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا ہو گا ۔

دوسری جانب انہوں نے اوور سیز  پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ہم انکی قدر کرتے ہیں  جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کی وجہ سے معیشت کو سہارا ملتا ہے۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل سے بخوبی واقف ہے۔

انہوں نے کہا اپنے گھروں کو چلانے کے لیے اوورسیز پاکستانی بہت محنت کررتے ہیں  ،وفاقی حکومت  سمندرپارپاکستانیوں کوآسانیاں فراہم کرنے کی پوری کوشش کرہی ہیں۔

انہوں نے کہا جب نئےپاکستان کی بات کرتا ہوں تووہ نئی سوچ کی بات ہوتی ہے 2020 پاکستا ن کے لیے  ترقی کا سال ہو گا اس نئے سال میں عوام کے لیے نوکریا  پیدا کی جا ئیگی۔حکومت نے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔