سیاسی سرگرمیوں کیلئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں، قمر الزماں کائرہ

83

 لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کیلئے حکومت کی جازت کی ضرورت نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قمر الزماں کائرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،شہبازشریف جلد پاکستان واپس آئیں اور اپوزیشن کی قیادت  سنبھالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال الیکشن کا ہےاور ملک کو اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے۔

قمرالزماں نے کہا کہ مریم نواز سے بھی گزار ش ہے کہ چپ کا روزہ توڑدیں۔ اب تو حکومتی اتحادی بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظیربھٹو نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کا راستہ دیا تھا،اس وقت خارجہ، آئینی اور معاشی بحران ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو بحران سے نکالا ہے۔

پی پی پی کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خدشات کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کرےگی۔ ہم نہ گھروں میں بیٹھیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے۔ پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے ساتھ ہے۔