نیب خورشید شاہ ودیگر کیخلاف الزامات کے ثبوت پیش کرے،احتساب عدالت

82

سکھر(اے پی پی) قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کے بیٹوں فرخ شاہ، زیرک شاہ، ان کی بیگمات طلعت بی بی اور گلناز بی بی اور داماد صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زاید اثاثے بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس کی سکھر کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت لایا گیا ۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر اور خورشید شاہ کے وکلانے مختصر دلائل دیے ۔ عدالت نے ریفرنس کا جائزہ لیا اور نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔