بلوچستان میںلیویز نے امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

106

قلات (این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر قلات زاہد لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میںلیویز نے بی ایریا میں امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے قلات میں زیر تربیت لیویز کے جوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت دی جارہی ہیں جود ہشت گردی سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں آرٹی سی قلات میں جوانوں کی ٹریننگ تسلی بخش ہے زیر تربیت لیویز کے جوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے تمام تر دستیاب وسائل بروقار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آرٹی سی سینٹر قلات کے دورہ کے موقع پر تین سو سے زائد زیر تربیت لیویز کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیلداد قلات محمد بلوچ لیویز میجر علی اکبر لائن آفیسر عزیز اللہ محمد حسنی سی ڈی آئی پنہل خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آج میں ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر آرٹی سی سینٹر قلات کا دورہ کررہا ہوں تاکہ آر ٹی سی کے مسائل کو حکام تک پہنچا سکوں انہوں نے کہا کہ آرٹی سی قلات میں جوانوں کی ٹریننگ تسلی بخش ہے آرٹی سی سینٹر قلات بلوچستان کا تاریخی تربیتی سینٹر ہے اس کے مسائل کے حل کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروقار لائے جائیں گے انہوں نے بلوچستان کی بی ایریا میںزیرہ کرائم لیویز فورس کا مرہون منت ہے زیر تربیت لیویز کے جوان پاس آئوٹ ہونے کے بعد اپنے علاقوں میں جاکر امن و امان قائم کرنے کے لیئے اہم کردار ادا کریں گے۔