صوابی‘پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

55

صوابی(آئی این پی) تھانہ گدون ضلع صوابی کی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔گدون پولیس کی منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں کر کے منشیات فروش سمیت چار اشتہاری مجرمان گرفتارکر کے3045گرام چرس 2پستول،ایک بندوق مع درجنوں کارتوس برآمدکر لیے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد (QPM) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیر قیادت ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان،ایس ایچ او گدون آئی ڈی ایس سب انسپکٹر شمس القمر خان مع پولیس ٹیم نے منشیات فروش و اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان بابر اور وقار پسران زرخان ساکنان گندف کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثنا منشیات فروشوں کا مزید گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم احمد اللہ کے قبضہ سے 1015گرام منشیات،زمین شاہ سکنہ بیسک سے ایک عدد پستول ایک عدد بندوق بمع کارتوس،جاوید سے 1015گرام چرس،کاشف سے 1055گرام چرس جبکہ محمدایاز ساکنان ملک آباد سے 1080گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔