کپواڑہ: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی جیپ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےضلع کپواڑہ میں ایک فوجی جیپ میں اچانک آگ کے بھڑکنے سے 2 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے۔دونوں فوجی اہلکار فوجی جیپ کے اندر سورہے تھے۔ واقعہ بھارتی فوج کے آرمی کیمپ کے سیکٹر 8 میں پیش آیا ۔
حکام کےبیان کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت سوراب کتاریہ اور اکشے ویرپرتاب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق راجھستان اور کیرالا سے تھا اور دونوں بھارتی آرمی میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے لگائے کرفیو کو تقریباً 140 سے زائد دن ہو چکے ہیں۔